گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی مفت آئی ٹی کورسز کرانے کا اعلان

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی مفت آئی ٹی کورسز کرانے کا اعلان

Posted on: 03 Apr 2024   Tags:

کراچی (28 مارچ) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی مفت آئی ٹی کورسز کرانے کا اعلان

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کاحیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی مفت آئی ٹی کورسز کرانے کا اعلان
یہ عزم کرلیا ہے کہ اپنے نوجوان بھائی بہنوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا ہے.
ایک آئی ٹی پروجیکٹ پر تقریبا 50 کروڑ روپے کی لاگت آتی ہے.
اس کے لئے ڈونرز ،فیکلٹی اور ٹیم بھی موجود ہے،
انڈیا کی ایکسپورٹ 175 بلین ڈالر ہے،
ہماری ایکسپورٹ 3 بلین ڈالر سے آگے نہیں بڑھ پا رہی،
کیونکہ ہمارے پاس وہ کورسز اور فیکلٹی نہیں تھی،اور وہ ٹریننگ نہیں تھی جس کا مقابلہ ہم انٹر نیشنل مارکیٹ میں کر سکیں.
آج ہم یہ کہہ سکتے ہیں پورے سندھ میں پوری فیکلٹی کے ساتھ ہم یہ کورس کروانے کی پوزیشن میں ہیں، جیسے جیسے یہ کورس آگے بڑھے گا لوگوں کی آمدنی شروع ہوجائے گی،
میرا حیدرآباد سے تعلق محبت اور پیار کا ہے،
اس شہر نے ہمیشہ محبت دی پیار دیا اس لئے کراچی کے بعد یہاں آئی ٹی پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں.
آئی ٹی کورسز کے لئے آج رات ہی ویب سا ئٹ لانچ کردی جائے گی،
کورسز میں ایک سال تک تمام چیزیں مفت دی جائیں گی،
Back