گورنر ہاؤس میں موٹر سائیکلز اور امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب

گورنر ہاؤس میں موٹر سائیکلز اور امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب

Posted on: 26 Apr 2024   Tags:

کراچی (25 اپریل) گورنر ہاؤس میں موٹر سائیکلز اور امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب

تقریب میں 100 بائیکس اور 40 افراد میں امدادی چیک تقسیم دیئے گئے.
گورنر انیشیٹیو کے تحت روزگار اسکیم شروع کرنے جا رہے
وزیراعظم کے ساتھ تاجروں سے ملاقات ہوئی، ان کے مسائل وزیراعظم صا حب کو دئے، مقصد صرف یہ ہے کہ ملک اور صوبہ ترقی کرے.
دیگر ممالک کی عمارتیں دیکھ وہاں کی ترقی کا اندازہ لگایا جاتا ہے، شاہراہ فیصل کے اطراف کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر کریں گے۔
رات دن دل سے کوشش کی ہے کہ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں، بیرونی طاقتیں ملک کی ترقی کبھی نہیں چاہیں گی.
عسکری قیادت معاشی دہشت گردی کا بھی مقابلہ کر رہے ہیں، بیرونی سرمایہ کاری تمام سازشوں کا جواب دینے کے لیے کافی ہے.
ساری زندگی کوئی کسی سیٹ پر نہیں رہتا، میرا وعدہ ہے کہ میرے سارے اینیشیٹو جاری رہیں گے.
اسٹریٹ کرائم پر سندھ گورنمنٹ کام کررہی ہےاس حوالے سے آئی جی اور سی ایم سے بات ہوئی ہے، ایک سال کے اندر سیف سٹی پروجیکٹ مکمل کرلیا جائے گا.
ٹارگٹ کلنگ کے دوران مارے گئے لوگوں کے لواحقین سے معذرت چاہتا ہوں۔ ٹارگٹ کلنگ کا شکار لوگوں کی مالی مدد بھی کی ہے.
Back